حیدرآباد: (نیوز ڈیسک) پانی کی لہروں سے ٹکرانے کا جنون انسانی جانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوا، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 بھائی ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقع مہران پل کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا جہاں نہانے کیلئے آئے 3 بھائی دیکھتے ہی دیکھتے دریا میں ڈوبنے لگے، ریسکیو کی ٹیم نے ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے 1 کو بچا لیا۔
ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں میں 14 سالہ حسنین اور 15 سالہ حنین سومرو شامل ہیں، ریسکیو کی ٹیمیں دونوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔