پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلے لڑکا لڑکی دریا میں ڈوب گئے

نوجوان جوڑا لکڑی کے تختے پر دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا، لڑکا اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آیا تاہم لڑکی جان کی بازی ہار گئی،لاش نکال کر تدفین کر دی گئی

مظفر گڑھ (نیوز ڈیسک) پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلے لڑکا لڑکی دریا میں ڈوب گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں دونوں لڑکا لڑکی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے نکلے تھے تاہم دریائے سندھ پار کرتے ہوئے ڈوب گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو روز قبل لڑکا لڑکی پسند کی شادی کرنے گھر سے نکلے تھے۔

دونوں دریا پار کرتے ہوئے ڈوب گئے تاہم لڑکا اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آیا تاہم لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔لڑکی کی لاش نکال کر تدفین کر دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکا اور لڑکی لکڑی کے تختے پر بیٹھ کر دریا پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ڈوب گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دیائے سندھ میں ڈوبنے والی لڑکی کے ورثاء نے لڑکے پر اغوا اور قتل کے الزامات عائد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق لڑکے کو حراست میں لے کر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔