لندن : (سپورٹس ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹارز اینڈی مرے اور کیمرون نوری نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
اینڈی مرے نے ہم وطن کھلاڑی ریان پینسٹن کیخلاف کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں کبھی نہ ہارنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا جبکہ برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری نے جمہوریہ چیک کے حریف ٹینس سٹار ٹوماس مچاک کیخلاف 3-6 ، 4-6 ، 1-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں نوری کا مقابلہ امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس یا برازیل کے تھیاگو مونٹیرو سے ہوگا جبکہ 36 سالہ مرے کا مقابلہ یونانی کھلاڑی پانچویں سیڈ اسٹیفانوس سیٹسیپاس یا 2020 یو ایس اوپن کے چیمپئن ڈومینک تھیم سے ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔