چیٹ کی تصویر بھی لیک، عامر کہتے تھے کہ انہوں نے شادی صرف کاروباری حیثیت سے کی تھی: ماڈل سمیرا
لندن (سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ سکینڈل منظرعام پر آگیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ماڈل سمیرا کے درمیان رابطے تھے اور دونوں کے درمیان چیٹ کی تصویر بھی لیک ہو گئی ہے، باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا کو اپنی تصویر بھیجنے اور ملاقات کرنے کا بھی کہا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ٹیٹو کی تعریف کی جب کہ برطانوی ماڈل سمیرا نے سابق باکسر کو اپنی اپنی تصاویر بھیجیں۔
اپنی شادی کی سالگرہ پر عامر خان نے اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصویر لگائی تو ان کا سمیرا کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا، برطانوی ماڈل سمیرا نے بتایا کہ عامر خان انہیں کہتے تھے کہ انہوں نے شادی صرف کاروباری حیثیت سے کی تھی۔
سمیرا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت کم وقت گزرا، سمیرا کا مزید کہنا تھا کہ 2 جون کو عامر خان نے ان سے باہر ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔