نوشہرو فیروز: (نیوز ڈیسک) مورو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، حادثے کے بعد مورو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور کشمور کے گاؤں میرپور برڑو سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور تین بچے شامل ہیں، ان کے نام دعا، فیضان، سمیع اللہ، فائزہ اعجاز، حما، محسن نواز، سمیرا اور وحیداں ہیں، مرنے والے افراد کار میں سوار تھے، لاشیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔