آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی : (نیوز ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سےپہلے غریب کی قربانی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے215ارب روپےکامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ، جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بےروزگارہونگے ، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سےپردےکے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسٹمنٹ نہیں، قومی اثاثےگروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائےبیلٹ باکس کی طرف جاناچاہتی ہے، وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زده بجٹ کےدوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے اور ڈیٹ آئی ایم ایف سےمانگ رہےہیں، 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھےتیل کی دھاردیکھیے ۔

انہوں نے کہا کہ دو تہائی کےبغیر قانون بنارہےہیں اور سپریم کورٹ کونہیں مان رہے، یہ لوگ عوام میں بےنقاب ہوگئےہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔