اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی نگران ادارے نے سنیچر کوسات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔برطانوی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لینے کے بعد 30 افراد میں خون جمنے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ جس میں سے سات ہلاک ہو گئے ہیں۔وسری طرف برطانوی
اخبار گارڈین کے مطابق ہیماٹالوجی پینل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی، فرانس نیدرلینڈ زاور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔ یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیارکی گئی ہے۔