دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کو منائی جائے گی

انڈونیشیا ، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔بنگلا دیش میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جمعے کو ہوگا۔