سیہون: ( نیوز ڈیسک ) سیہون میں کوئلے کی کان گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سندھ میں واقع لاکھڑا کول مائینز میں مزدور کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ نیچے گر گیا، ملبے تلے دب کر 3 مزدور موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سعید، رحمانی اور انور کے ناموں سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مرنے والے مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا سے بتایا جاتا ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کی بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مزدوروں کی لاشوں کو کان سے نکالنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔