راولپنڈی،تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کارروائی، زیادتی و اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی( این این آئی+کرائم رپورٹر) تھانہ مندرہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے زیادتی و اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس خواتین پر تشدد ، اغواء اورزیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 19سالہ لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ناصر تارڑ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، واقعہ کا مقدمہ میں متاثرہ لڑکی کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی احسن کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی اور اغواء جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں