راولپنڈی،تھانہ پیرودہائی پولیس کی کارروائی،پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے نقدی3650روپے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں اور نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں