اب اسلام آباد کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کا لاہور سے سکردو پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور(ا ین این آئی) سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم، پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلداہ افراد کے لئے لاہور سے سکردو جانے کے لیے اسلام آباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کی لاہور سے سکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تککے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے۔ لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں سکردو 7 ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔ پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل

ایئر لائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی۔ سکردو کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں۔ سکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں