ظفروال: ایک ہفتے سے لاپتہ 16 سالہ لڑکے کی لاش مل گئی

ظفروال: (کرائم ڈیسک) ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ 16 سالہ بچہ مردہ حالت میں ملا ہے۔

اس افسوسناک واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کو مار کر کھیتوں میں دفن کیا گیا تھا۔