جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کاروائی کرے گی، منگل کو بنچ تشکیل دیے جانے کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کاروائی کرے گی، منگل کو بنچ تشکیل دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کاجسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابقجسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے ، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کونسا بینچ سماعت کرے گا، آج بینچ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے ۔
کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جاری مہم کے خلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست رضا ودود قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی کر رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کے خاندان کے افراد کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ڈیٹا کی رسائی صرف نادرا اور ایف آئی اے تک تھی، ڈیٹا لیک کرنے میں سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں، سوشل میڈیا مہم عدالتی نظام اور عوام کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والے یوٹیوبرز اور وی لاگرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔