راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

1 کلو 600گرام ہیروئن،4 کلو کے قریب چرس،48بوتل اور 25لیٹر شراب برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی میں3خواتین سمیت9ملزمان گرفتارکر کے 1 کلو 600گرام ہیروئن،4 کلو کے قریب چرس،48بوتل اور 25لیٹر شراب برآمدکر لی تھانہ دھمیال پولیس نے پھل زرین سے1کلو600گرام ہیروئن،تھانہ کہوٹہ پولیس نے امجد سے1کلو150گرام چرس، شرافت سے1کلو200گرام چرس ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ارم بانو سے560گرام چرس اور مقصودہ سے560گرام چرس ،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عبدالنبی سے515 گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے شاہد سے48بوتل شراب،تھانہ دھمیال پولیس نے ایلیاء سے15لیٹر شراب ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے رستم سے10لیٹر شراب برآمد کرلی۔