تھانہ ترنول پولیس نےغیر قانونی طریقہ سے پاکستان میں داخل ہونے والے تین افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) تھانہ ترنول پولیس نےغیر قانونی طریقہ سے پاکستان میں داخل ہونے والے تین افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ترنول پولیس کو اے ایس آئی محمد آصف نے بتایا کہ بسلسلہ گشت و پڑتال اتفاق کالونی اسلام مارکیٹ موجود تھے کہ اسی دوران مین روڈ اتفاق کا لونی پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ و پڑتال شروع کی تو اسلام مارکیٹ کی جانب سے دولڑ کے پیدل آتے ہوئے دکھائی دیئے جو کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے لگے جنہیں تھوڑی دور جا کر قابو کر لیا۔

پولیس کے پوچھنے پرانھوں نے اپنے نام شفیع اللہ ولد شاہ زمان سکنہ اتفاق کا لونی مستقل کندن افغانستان اور حبیب الرحمن ولد حکمت اللہ سکنہ اسلام مارکیٹ مستقل جلال آباد افغانستان بتایا جن سے دستاویزات شناخت طلب کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ افغانی ہیں3 ترنول مزدوری کرتے ہے، پاکستان میں داخل ہونے یار ہائش کے بارے کوئی دستاویزات پیش نہ کر سکے جو کہ غیر قانونی طریقہ سے پاکستان میں داخل ہو کر اور اجازت رہائش پذیر ہے، ایک اور مقدمہ درج کرواتے ہو ئے اے ایس آئی ثاقب نے بتایا کہ اتفاق کالونی سیاحس