انا للہ و انا الیہ راجعون دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان انتقال کر گئے

دبئی ( آ ن لائن )متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔ عر ب میڈیا کے مطابق شیخ محمد کے بھائیشیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے ، جن کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ان پر اللہ کی رحمت ہو ۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ حمدان متحدہ عرب

امارات کی 1971 میں تشکیل پانے والی پہلی کابینہ کے وقت سے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔شیخ حمدان کو 2006 میں رائل برٹش کالج کی جانب سے تین سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ رائل برٹش کالج لندن کی جانب سے شیخ حمدان کو انٹرنل میڈیسن میں اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں