ٹی 20 ورلڈ کپ: شاداب اور شاہین آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

شاداب میگا ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ آئی سی سی نے شاہین کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی۔ شائقین آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر فاتح کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دوسری ٹیموں میں سے بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن، انگلینڈ ہی کے کپتان جوز بٹلر اور انگلینڈ ہی کے الیکس ہیلز کا نام شامل ہے۔ دیگر شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا، سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا کا نام بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں