کراچی: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار نہال کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم گلزار علی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل پاک کالونی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری سے 4 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے شاہین فورس اہلکار نہال اور شہری شکیل جاں بحق ہوئے تھے، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں