کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس اور رینجزز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تربیت یافتہ ہے، ملزم وسیم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، ٹارگٹ کلر 2013 میں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں