لاہور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف

نومولود بچی کو چلتی موٹرسائیکل سے گلی میں پھینک دیا گیا، بچی سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور (کرائم ڈیسک) لاہور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف، نومولود بچی کو چلتی موٹرسائیکل سے گلی میں پھینک دیا گیا، بچی سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گورومانگٹ گلبرک میں لرزہ خیز واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک مرد اور 2 خواتین ایک موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور ایک گلی سے گزرتے ہوئے نومولود بچی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سے پھینکی جانے والی نومولود بچی کو سر پر شدید چوٹ آئی۔ بچی 2 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہی تاہم زندگی کی بازی ہار گئی۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے نامعلوم مرد اور 2 خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں