پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا حیسکول پٹرولیم کمپنی سے ڈیلرز کے ڈیڑھ سال کے کرایوںکی ادائیگی کا مطالبہ

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حیسکول پٹرولیم کمپنی سے ڈیلرز کے ڈیڑھ سال کے کرایوںکی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق حیسکول کمپنی نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈیلرز کو زمینوں کا کرایہ ادا نہیں کیا ہے اور نہ ہی بر وقت پٹرول کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،جس کے باعث ڈیلرز حضرات شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں،انہوںنے حیسکول کمپنی سے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کو سات روز کے اندر زمینوںکے کرائے کی ادائیگی کی جائے اور فوری طور پر پٹرول کی سپلائی بحال کی جائے ،بصورت دیگر ڈیلرز کے لائسنس کو ڈی لیز کیا جائے اور این او سی دیا جائے تا کہ ایسے ڈیلرز کسی دوسری آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں