اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی بچوں پر تشدد، 2بچے گرفتارکرلئے

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے یعبد کے علاقے میں فلسطینی بچوں پر تشدد کے بعد2بچوں کو گرفتار کر لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے یعبد کے علاقے پر دھاوا بو ل کر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 14 سالہ عمر محمود صادق ابوبکر اور 15 سالہ عمار محمد اسد ابوبکر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس دوران 16 سالہ عبداللہ جمال ابوبکر کو چند گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور زدوکوب کے بعد رہا کر دیا۔ گزشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے باب العمود کے علاقے میں قیدیوں کے حمایت میں جاری مظاہرے کو روکنے کے لیے متعدد مظاہرین پر تشدد کیا اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں