یوکرین پر قبضہ روس کیلئے بہت مشکل ہوگا، برطانوی وزیر دفاع

برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا کہنا ہے کہ یوکرین پر قبضہ کرنا روس کے لیے بہت مشکل ہو گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بین والیس کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین کے بڑے شہروں میں داخل ہونے کے لیے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج اور عام شہری دونوں ہی دشمن کی افواج کو ہر صورت اپنے ملک پر قبضے سے روکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ روس کی فوجی حکمت عملی ہے کہ بڑے شہری مراکز کو گھیرے میں لے لیا جائے اور اندھا دھند بمباری کی جائے اور پھر جو بچ جائے اس پر قبضہ کرلیا جائے۔
بین والیس کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا جغرافیائی حجم اور اس کی 44 ملین کی بڑی آبادی کے ہوتے روس کے لیے قبضہ برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے نیٹو کے نو فلائی زون کے نفاذ کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے زون کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی کوئی بھی جھڑپ پورے یورپ میں جنگ کا باعث بن سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں