پشاور؛ پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

پشاور(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پشاور کے پولیس اسٹیشن پھندو پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، دستی بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد دو زخمی اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ اسپتال میں داخل تیسرے زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دستی بم کے پھٹنے سے پولیس اسٹیشن کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی حکام کو مراسلہ ارسال کیا جا رہا ہے، مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں