شہر قائد میں ڈکیتوں کا ایک اور آزادانہ وار، 2 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار

کراچی(کرائم ڈیسک)تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیت شہری سے دن دھاڑے 2 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا نے پاس موصول کر لی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے شہری کو دن کے اجالے میں گلستان جوہر بلاک 9 میں واقع اشرف چوک کے قریب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:
اس سال ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، حلیم عادل شیخ
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر بینک سے واپس لوٹنے والے شہری سے 2 لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:
کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحقواضح رہے کہ گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر نجی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو گولیات مار کر قتل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو

اپنا تبصرہ بھیجیں