راولپنڈی ،پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار کرلئے ،مقدمات درج

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئی7ملزمان گرفتار کرلئے ، اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر احمد کو گرفتا رکرلیا،ملزم سی01پستول30بور برآمد ہوا،کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتا رکرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ا یمونیشن برآمد کیا،سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین خان کو گرفتار کرکے ملزم سی01پستول30بور معہ ا یمونیشن برآمد کرلیا، صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر محمود کو گرفتا رکرکے ملزم سی01پستول30بور معہ ا یمونیشن برآمد کیا، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان فردوس،محمد ارشاد اور خادم حسین کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں