ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کی ہے۔

ملتان(کرائم ڈیسک)حکام ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مالی فراڈ میں ملوث محمد اشرف اور اسرار کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان موبائل فون کے ذریعے انعامات کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرتے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے، کارروائی میں اے ایس آئی ذیشان خان، شہزاد خان اور محمد کاشف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کورونا مثبت آنے کی شکایات پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی تھی۔ ایف آئی اے نے لاہورائیرپورٹ پر موجود تمام ائیرلائنز اور لیبارٹریز سے پی سی آر ٹیسٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک پہنچنے پر مسافروں کے کورونا مثبت آنے کی شکایات تھیں۔

ائیرپورٹس پر کی جانے والی ریپڈ کورونا ٹیسٹ کا ریکارڈ اور پرواز سے قبل ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کا ریکارڈ بھی ایئرلائنز سے طلب کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق طلب کردہ ریکارڈ کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے چیک کرنے کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا۔ سی اے اے حکام سے بھی ایف آئی اے نے تحقیقات سے متعلق مدد طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں