نجی ائیر لائن کی پرواز سے 19 لاکھ کا سونا چوری، تین ملزمان گرفتار

لاہور: (کرائم ڈیسک) کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہو گیا، پولیس نے چوری کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر بک کرایا گیا سامان فیملی لاہور ائیرپورٹ پر وصول کرکے ہوٹل پہنچی تو زیورات غائب تھے، خاتون نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے واردات کا سراغ لگا لیا۔

ائیرپورٹ کے 3 ملازمین کو گرفتا رکرکے زیورات برآمد کرلیے گئے، ملزمان نے سامان جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد زیورات چوری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں