کراچی: پولیس نے نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ویسٹ پولیس نے نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

کراچی(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے 1400 لیٹر نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او مومن آباد نے دوران چیکنگ کارروائی کر کے ملزم عبد اللّٰه کو گرفتار کیا، ملزم کی سوزوکی میں لوڈ 70 عدد گیلن میں موجود 1400 لیٹر نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے کہا کہ پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا، گرفتار ملزم اور برآمدہ نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں