مسلسل ہراسگی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

مردان میں بار بار تنگ کرنے والے 20 سالہ اوباش لڑکے کو نوجوان لڑکی نے سرعام گولی مار دی

مردان (کرائم ڈیسک) مردان میں بار بار تنگ کرنے والے 20 سالہ اوباش لڑکے کو نوجوان لڑکی نے سرعام گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں مسلسل تنگ کیے جانے پر نوجوان لڑکی اوباش لڑکے کیخلاف سرعام انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مردان میں ایک 16 سالہ لڑکی نے 20 سالہ اوباش لڑکے کو سرعام گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق گولی چلانے والی لڑکی کے بھائی کی جانب سے اوباش لڑکے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 20 سالہ اوباش لڑکا کافی وقت سے اس کی بہن کو تنگ کر رہا تھا، غیر اخلاقی حرکات کرنے سے باز نہیں آ رہا تھا۔ ایسے میں بہن انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہراسگی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تنگ کرنے والے اوباش لڑکے کو سینے میں ایک گولی ماری، جس کے بعد لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں