ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم فرہاد علی نے 5 شہریوں کے ساتھ عمرے کے ویزے کے نام پر لاکھوں کا فراڈ کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر انکوائری مکمل ہونے پر سال 2021 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، بیرون ملک جانے کی کوشش پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو تھانہ اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں منتقل کیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں