پشاور میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دیسی ساختہ 20 کلاشنکوف اور 60 پستول برآمد

پشاور: (کرائم ڈیسک) پشاور میں موٹروے اور چمکنی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دیسی ساختہ 20 کلاشنکوف اور 60 پستول برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں موٹروے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران موٹر سائیکل پراسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ موٹر سائیکل سے سفید بوری میں چھپائے گئے دیسی ساختہ 20 بارہ بورکلاشنکوف اور 60 پستول برآمد ہوئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہو گئے، پولیس نے اسلحہ تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں