پی ایس ایل 7، پولیس نے قذافی سٹیڈیم کے باہر ٹکٹیں بیچنے والے بچے گرفتار کر لیے

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو ایک بچے کو گھسیٹ کر زبردستی اپنی گاڑی میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسرا بھاگ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل 7 کا دوسرا راؤنڈ لاہور میں جاری ہے اور قذافی سٹیڈیم کے باہر ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ پولیس نے غیر قانونی حرکت پر کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے بچوں کو گرفتار کر لیا۔ چونکہ پاکستان سپر لیگ ملک کا سب سے زیادہ مقبول ایونٹ ہے، اس لیے ٹکٹیں جلد ہی فروخت ہو جاتی ہیں۔
اپنے پسندیدہ ستاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتے دیکھنے کے شوقین شائقین غیر قانونی طریقوں سے زیادہ قیمتوں پر ٹکٹ بھی خریدتے ہیں۔ پی ایس ایل 7 کے لاہور لیگ کے میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں بھی ایسا ہی ہوا جب بچے بلیک ٹکٹس فروخت کرتے نظر آئے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی مسلسل شکایات ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو گرفتار کر لیا۔

ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک بچے کو گھسیٹتے اور زبردستی اپنی گاڑی میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسرا بھاگ گیا۔ پی ایس ایل 7 کا دوسرا راؤنڈ بشمول پلے آف اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل 7 کے لاہور لیگ میں کل 19 میچز ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں