پشاور پولیس کی منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افیون اور چرس کی بھاری کھیپ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
تھانہ ٹاؤن اور تھانہ چمکنی پولیس نے چار اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم جمال اور محمد طارق پشاور، سہیل انجم واہ کینٹ جبکہ ملزم شکیل افسر راولپنڈی کا رہائشی ہے، ملزمان نے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائیتھانہ ٹاؤن پولیس نے 156 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی افیون جبکہ تھانہ چمکنی پولیس نے 40 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں