امریکا نے میانمار کی فوجی قیادت کی ایک ارب ڈالر منتقلی کی کوشش ناکام بنادی

واشنگٹن( آن لائن )میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔امریکی حکامنے بتایا کہ امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اس کے فنڈز کو منجمد کررکھا ہے جس کے بعد فوجی قیادت کی فنڈز حاصل کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنایا گیا ۔میانمار کی فوجی قیادت نے فنڈز کی منتقلی کی

کوشش اقتدار پر قبضے کے تین روز بعد 4 فروری کو کی جس میں سینٹرل بینک آف میانمار میں رقم منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جسے امریکی فیڈرل حکام نے فوری ناکام بنادیا۔میانمار کی عسکری قیادت کی اس کوشش کو امریکی حکام نے صدر جوبائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ملنے والے اختیارات سے بلاک کیا۔امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر میں حکام کو یہ اختیار دیا گیا ہیکہ وہ فنڈز کی منتقلی غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ اور فیڈرل حکا م کی جانب سے اس پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا گیا ہے جب کہ میانمار کی فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں