سعودی عرب میں غیرملکی ورکرز کی بڑی مشکل حل دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

ریاض،قاہرہ(این این آئی ) سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے غیرملکی ملازمین کو کمپنیوں سے واجبات دلوا دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیرملکی کارکنان کو بقایات کی مد میں 60 ملین ریال ملے ہیں، مشکلات کی شکار کمپنیوں نے 349 ورکرز کو تنخواہیں اور بقایا جات دے دیے۔وزارت افرادی قوتوسماجی بہبود نے فروری2021 کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے مشکلات کی شکار کمپنیوں کے ورکرز سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروایا ہے جس کے بعد ملازمین کو ان کی بقایاجات ملیں۔متعلقہ وزارت کے

ذیلی ادارے نے تنخواہیں اور واجبات نہ دینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کرکے رقم وصول کی اور خصوصی اکائونٹ میں جمع کرایا جس کے بعد ملازمین کو ان کا حق دیا گیا۔اس ادارے نے ہر کمپنی کے حوالے سے ذیلی اکائونٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ ادارہ متاثرہ ورکرز کی فہرست تیار کرتا ہے اور ان کی تنخواہیں تقسیم کرنے کی اسکیم بناتا ہے۔دوسری جانب قطر کی حکومت نے مزدوروں کے لیے نئی واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا، جس کے ذریعے لیبر قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر ی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی واٹس ایپ سروس کے ذریعے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین لیبر قوانین سے متعلق آگاہیحاصل کرسکتے ہیں۔گورنمنٹ کمیونیکیشن آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو بالکل مفت آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے حقوق کے حوالے سے جان سکیں۔جی سی او نے بتایا کہ اس سروس کے ذریعے قطر ویزا سینٹر کی معلومات اور لیبر قوانین سے متعلق مختلف سوالات بلاجھجھک کوئی بھی پوچھ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سروس عربی، انگریزی، اردو، ہندی، نیپالی اور ملیالم زبانوں میں ہے جو چوبیس گھنٹے جارہے گی۔ ادارے کی جانب سے سروس حاصل اور اسے ایکٹیو کرنے کے لیے ایک لنک بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں