کاشتکاروں نے ٹماٹر مفت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

ٹنڈوآلہ یار (آن لائن)ٹماٹر کی فصل کا دام 2 روپے فی کلو ہونے کے باعث آبادگاروں نے اپنی زرعی زمینوں سے مفت ٹماٹر لے جانے کے اعلان اور اپنی کھڑی فصلوں پر ٹریکٹر چلا دیئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ بھر میں ٹماٹر کی فصل تیار ہوئی تو ٹماٹر کا ریٹ بکل زمین پر آگئے ٹماٹر 2 روپے کلو فروخت ہونے لگازمینداروں کے ہاتھ سر پر آگئے زمینداروں کی جانب سے ٹماٹر مفت میں لے جانے کے اعلان کے بعد آبادگاروں سے رابطہ کیا گیا تو آباد گاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بہت زیادہ اخراجات

کرکے فصل کو تیار کرکے مارکیٹ میں لیکر جاتے ہیں پر ہمیں فصل کے ریٹ نہیں ملتے اسی طرح ٹماٹر کی فصل ہم نے تیار کرکے مارکیٹ میں لیکر گئے پر اس کی جو قمیت مل رہی ہے اس قمیت میں ہمیں منافع تو دور کی بات ہے اس ریٹ میں ہمارا خرچہ بھی نہیں نکلتا انہوں نے بتایا کہ اس وقت یوریا بھان کی قمتیں آسماں سے باتیں کررہی ہیں ٹماٹر کے بیج کی قمیت بھی بہت زیادہ ہے ہم کوئی بھی فصل تیار کرنے کے لئے پہلے زمین کی کھیڑی کرتے ہیں پھر اس میں بیج ڈال کر پانی دیا جاتا ہے اور کئی ہفتوں کے بعد فصل تیار ہو تی ہے اور اسے کاٹ کر منڈی لے کر جاتے ہیں تو اس کی ہمیں صیح قیمت نہیں ملتی ہے اور آج اتنی محنت اور اخراجات کے بعد ٹماٹر کی فصل تیار ہوئی ہے تو اسے کوئی 2 روپے کلو بھی خریدنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک سو کلو ٹماٹر کی تیاری اور اسے منڈی تک لے جانے تک ہمارے اخراجات تقریبا 5 سے 8 ہزار ہوجاتے ہیں مگر ہمیں زیادہ تر مختلف فصلوں میں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور آج ٹماٹر کی مناسب قمیت نہ ملنےکے باعث ہم نے لوگوں کو کہا ہے کہ وہ ہماری زرعی زمینوں سے ٹماٹر لے جائیں اور وہ ٹماٹر لے کر جارہے ہیں اور وہ ٹماٹر خود بھی کھائیں گے اور اپنے جانوروں کو بھی کھلا ئیں گے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آباد گاروں کے لئے کوئی ایسی پالیسی بنائی جائے تاکہ آباد گاروں کو مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں