سعودی عرب میں ہر جگہ پر ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ عائد

تمام مقامات اور تقریبات میں ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی دوبارہ سے عائد کر دی گئی ،وزارت داخلہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا کی وبا کے حوالے سے متعدد حفاظتی اقدامات کو دوبارہ سے لازم کر دیا گیا ہے جن میں چہرے پر ماسک لگانا سرفہرست ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب دنیا بھر میں کرونا کی نئی صورت اومیکرون سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کے روز سعودی وزارت داخلہ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ مملکت میں (بند یا کھلی)تمام مقامات پر اور سرگرمیوں اور تقریبات میں ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی دوبارہ سے عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے اکتوبر میں طبی حوالے سے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں واضح کمی کے بعد سامنے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں