کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ایم ڈی چھٹیوں پر امریکہ چلے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق ڈیمانڈ سپلائی کا گیپ پہلی بار 300 ایم ایم سی ایف ڈی کو بھی عبور کرگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈیمانڈ اس وقت پہلی بار 1260 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سپلائی 952 ایم ایم سی ایف ڈی دی جارہی ہے جبکہ مجموئی شارٹ فال 302 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکا ہے۔

حکام نے کہا کہ ایک گیس فیلڈ میں فنی خرابی ہونے کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے، فیلڈ بند ہونے سے 85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم سے نکل گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ اب سے کچھ دیر پہلے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال ہوگئی ہے، امید ہے آج شام تک گیس فیلڈ بحال ہوجائے گی۔
کراچی گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے لیکن ایم ڈی ایس ایس جی سی چھٹیاں منانے امریکا گئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں