اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چند روز میں ایران کی نیک نیتی کے بارے میں جان لیں گے۔
امریکی خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے حالیہ اقدامات اور بیانات کے بعد ہمارے پرامید ہونے کیلئے زیادہ وجوہات نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ چند روز میں ایران کی نیک نیتی کے بارے میں جان لیں گے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کو ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے، وہ اب بھی بامعنی طریقے سے معاہدہ بحال کر سکتا ہے۔