چین ملائیشیا کو سائنوویک ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا

کوالالمپور(انٹرنیشنل ڈیسک) چین ملائیشیا کوسائنوویک ویکسین کی مزید ایک ملین خوراکیں عطیہ کرے گا۔ چینی ذرائع ابلاغ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چین نے اب تک سینوویک ویکسین کی 2 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں آسیان ممالک کو عطیہ کی ہیں، جن میں سے50لاکھ خوراکیں ملائیشیا کو دے دی گئیں ۔

چین اضافی ویکسین کے علاوہ ٹیکنالوجی، صحت عامہ اور دواسازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں آسیان ممالک کی مدد کرے گا۔

گزشتہ روز ورچوئل آسیان اورچین کی خصوصی سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے آسیان ممالک میں صحت عامہ کے نظام کو تقویت اور مستقبل میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں