انوشے عباسی دو ڈرامہ سیریلز میں اہم کردار ادا کریں گی

کراچی (شوبز ڈیسک) باصلاحیت اداکارہ انوشی عباسی بہت جلد دو متوقع ڈرامہ سیریلز “بے بسی ” اور “بے نام ” میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گی،جسے جلد ناظرین ٹیلی ویژن پر دیکھ سکے گے۔ ڈرامہ سیریل بے بسی میں انوشے عباسی ایک منفی کردار میں نظر آئیں گی، عالیہ بخاری کی تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات برکت صدیقی نے دی ہیں اور یہ ڈرامہ مومنہ درید پروڈکشز کی پیش کی ہے جس کی کاسٹ میں علی رحمان خان، علیزہ شاہ، خوشحال خان ، جاوید شیخ، نوشین شا اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔
دوسری جانب ” بے نام “ڈرامہ سیریل میں انوشے عباسی کا کردار انتہائی مختلف ہے، اس ڈرامے میں وہ سعید قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، علی مسعود سعید کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور حسن، کومل میر، بابر علی، وسیم عبا، نادیہ حسین، عمران سلم اور دیگر شامل ہیں۔

اپنے تازہ ترین پروجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشی عباسی کا کہنا تھاکہ بطور اداکارہ مجھے بڑی خوشی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب مجھے ناظرین کے لیے کسی چیلنجنگ کردار کو نبھانے کا موقع میسرآتا ہے، امید ہے لوگ میری اس کاوش سے لطف اندوز ہوں گے جو میں نے ان دونوں پروجیکٹس میں کی ہے۔ بے بسی اور بے نام دونوں ہی اسی نومبر میں ٹیلی ویژن پر نشر کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں