کوئٹہ ، میر عبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیر اعلی بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) گورنرہاوس کوئٹہ میں جمعہ کے روز حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میر عبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیر اعلی بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے میر عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور جاوید، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین، مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنما و کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں