سعودی عرب میں سب سے موٹا شخص ایک بارپھر اپنے پائوں پر کھڑا ہو گیا

سعودی نوجوان منصور الشراری نے اپنا وزن 500 کلو گرام سے کم کر کے 227 کلو گرام تک پہنچا دیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے سب سے موٹے شخص کے لیے وہ لمحہ ناقابل بیان مسرت کا حامل تھا جب وہ چھ برس بعد ایک بار پھر اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر چند قدم چلنے میں کامیاب ہو گیا۔سعودی نوجوان منصور الشراری نے اپنا وزن 500 کلو گرام سے کم کر کے 227 کلو گرام تک پہنچا دیا۔

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منصور نے بتایا کہ اسے گذشتہ برس ذو الحجہ کے مہینے میں طبی شعبے کے خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کے واسطے الجوف سے ریاض منتقل کیا گیا تھا۔

منصور کے مطابق مطلوبہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی میں اس کا آپریشن کیا گیا۔ یہاں تک کہ اس کا وزن کم ہو کر 227 کلو گرام تک آ گیا۔ منصور کا علاج جاری ہے۔سعودی نوجوان نے واضح کیا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا جو اسے بدھ کے روز اس وقت حاصل ہوئی جب وہ 6 برس بیٹھے رہنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں