افغانستان میں انسانی کوششوں کیلئے منجمد فنڈز بحال نہ کئے گئے تو خوراک کی کمی سے بچوں سمیت لاکھوں افغان ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں انسانی کوششوں کیلئے منجمد فنڈز بحال نہ کئے گئے تو خوراک کی کمی سے بچوں سمیت لاکھوں افغان ہلاک ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خوراک کے عالمی پروگرام کے انتظامی ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ اگر افغانستان کو تباہی کے دھانے سے بچانے کیلئے فوری اقدام نہ کیاگیا تو دو کروڑ بیس لاکھ سے زائد افراد W خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں