یونان کے جزیرہ کریٹ کے قریب 6.3درجے شدت کا زلزلہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے جزیرہ کریٹ کے قریب 6.3درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے یونان کے زلزلہ پیما مرکز جیوڈائنامک انسٹی ٹیوٹ آف دی نیشنل آبزرویٹری آف ایتھنز کے حوالے سے بتایا کہ جزیرہ کریٹ کے قریب منگل کو آنے والے زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوب مشرقی ساحلوں سے دور سمندر کی تہہ میں تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جان نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں