آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،باہمی مفادات پر ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،باہمی مفادات پر ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے، افغان انخلااورخطے کے امن واستحکام میں پاکستان نے بھرپورحصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں