امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ

واشنگٹن (حالات میڈیا ڈسک) امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کی امریکی ریاست ورجینیا میں واقع امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون میں ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کی عمارت کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا، کسی شخص کو عمارت میں داخل ہونے یا عمارت سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔اس حوالے سے پینٹاگون حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے علاقے کا رخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون عمارت کو فائرنگ کے واقعے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے قریب واقع بس اسٹاپ پر پیش آیا، جس کے بعد عمارت کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ روسی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پینٹاگون عمارت کے قریب ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام تاحال خاموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں