راولپنڈی،جرائم کے خلاف راولپنڈی پولیس کا آپریشن جاری

راولپنڈی(ا ±کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں2مبینہ منشیات فروشوں سمیت5ملزمان گرفتار کرکے 2کلو225گرام چرس ،18بوتل اور90لیٹر شراب برآمد کرلی تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروش موسیٰ سی1کلو500گرام چرس ،تھانہ ریس کورس پولیس نے شراب سپلائرتنویر گل سے 18بوتل شراب ،90لیٹر کھلی شراب ،خالی بوتلیں ،مارکے اورسٹیکر، تھانہ صادق آد پولیس نے نعیم سے 300گرام چرس ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے صادق شاہ سے 225گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے امجد علی سے 200گرام چرس برٓمد کرلی
ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم وقاص کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 02موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنیوالے کے خلاف گھیرامزید تنگ کیاجائیگا۔نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈی میں جعلی کرنسی کا استعمال کرنیوالے 2ملزمان گرفتارکر کے 70ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
مورگاہ پولیس کا رابری کی اطلاع پر فوری رسپانسفائرنگ تبادلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،قبضہ سے چھینی گئی رقم دو لاکھ روپے، اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں